تصدیق کے بغیر کسی این جی اوکو رجسٹرڈ نہ کیا جائے،اجمل چیمہ

  تصدیق کے بغیر کسی این جی اوکو رجسٹرڈ نہ کیا جائے،اجمل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ  کی زیر صدارت محکمہ سماجی بہبود کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز کی جانب سے صوبائی وزیر کو ڈویژن کی سطح پر سماجی بہبود کے اداروں کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اورضلعی اور ڈویژنز کی سطح پر درپیش مشکلات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ معذور افراد کو جاری کئے جانے والے سرٹیفیکیٹس مکمل سکروٹنی اور جانچ پڑتال کے بعد جاری کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی نئی این جی او بغیر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے کسی صورت رجسٹر نہ کی جائے۔ 


صوبائی وزیر اجمل نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔ سب کی مشاورت سے چلنا چاہتا ہوں۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر ایڈوائزری کونسل کے قیام کے لئیے ناموں کی مشاورت کی بھی گئی۔چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عنبرین رضا  اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کرن افشاں امتیاز سمیت محکمہ سماجی بہبود کے ڈویژنل ہیوز نے شرکت کی۔