17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے برآمدات تباہ ہو جائیں گی،عادل حفیظ

17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے برآمدات تباہ ہو جائیں گی،عادل حفیظ

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) تحریک انصاف کے سینئر راہنماءعادل حفیظ نے کہا ہے کہ کہ 17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے برآمدات تباہ ہو جائینگی ،پانچ برآمدی انڈسٹریز سے زیرو ریٹنگ رجیم واپس لینے اور 17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے برآمدات تباہ ہو جائیں گی،اس اقدام سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری رک جائے گی بلکہ برآمدات میں بھی 150ارب روپے کی کمی کا خطرہ ہے،حکومتی اقدامات سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا۔

جبکہ ٹیکس چوری بھی بڑھے گی،اس وقت جی ڈی پی گروتھ سے زیادہ اہم ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکال کر درست ٹریک پر ڈالنا ہے۔

عادل حفیظ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -