ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل میں طویل عرصے سے تعینات ملازمین تبدیل

  ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل میں طویل عرصے سے تعینات ملازمین تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثما ن معظم کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر سروس ڈیلیوری بہترکرنے اور اسے مزید فعال بنانے کے لئے وہاں طویل عرصے سے تعینات افسران وملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے 20افسران و ملازمین کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ون ونڈ و سیل پر تعینات آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وں داﺅد نذیراور ثناءاللہ بٹ کو تبدیل کر کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود احمدبٹ کا تبادلہ ون ونڈوسیل پرکر دیا گیا جبکہ یہاں سے محمد ارشد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں اسٹیٹ افسر لگا دیا ہے ۔ ون ونڈو سیل پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید صابر اورڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات زاہد عزیز کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی غلام انور کو ون ونڈ وسیل سے تبدیل کردیا ہے۔
کے سیکورٹی فیچرڈپیپرزسیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی سجیل عارف کو ریکارڈ سفٹنگ سیل سے تبدیل کر کے ون ونڈو سیل پر لگا دیا گیا ہے ۔ ون ونڈو سیل پر تعینات سینئر ڈرافٹسمین غیاث الدین اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکیٹیکٹ میں تعینات ڈویژنل ہیڈ ڈرافٹسمین محمد ریاض کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ون ونڈو سیل پر کام کرنے والے کال سنٹر آپریٹر محمد شعیب ریاض کاتبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون اور عائشہ صدیقہ کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں کر دیاگیا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں کام کرنے والے کمپیوٹر آپریٹر محمد عرفان اورڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات ڈیٹا انٹر ی آپریٹر فیصل اسلم کا تبادلہ ون ونڈو سیل پر کر دیاگیا ہے۔ون ونڈوسیل پر تعینات سینئر کلرک خلیل احمد اور سعید انور احمدشاہ کو تبدیل کر کے کچی آبادیز ڈائریکٹوریٹ میں لگا دیا ہے جبکہ یہاں سے جاوید احمد سینئر کلرک اور وارث علی سینئر کلرک کو تبدیل کر کے ون ونڈو سیل پر لگادیاگیا ہے۔ فرید الدین احمد سینئر کلرک کو ون ونڈوسیل سے تبدیل کر کے میڈیکل سنٹر ایل ڈی اے میں جبکہ یہاں سے محمد عمار جونیئرکلرک کو تبدیل کر کے ون ونڈو سیل پر لگا دیاگیا ہے ۔