حکومت کو ڈوبتی کشتی کے مسافروں سے کوئی خطرہ نہیں ،مومنہ وحید

حکومت کو ڈوبتی کشتی کے مسافروں سے کوئی خطرہ نہیں ،مومنہ وحید

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار سرکاری سہولتوں سے محروم ہوئے ہیں، سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائے گا، محل میں بیٹھ کر تیتر بٹیر کھاکر عوام کی ہمدردی کیسے کی جاسکتی ہے، انکوائری کمیشن کا درد رائیونڈ ملاقات میں کروٹیں لیتا نظر آیا، انکوائری کمیشن تمام وزارتوں میں ماضی میں کی گئی بدعنوانیوں کی تحقیقات کریگا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاسی قیادت آئیڈیل ماحول میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ڈوبتی کشتی کے مسافروں سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ان کا محاسبہ کرنا اور جھوٹ کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا احتساب کرنا ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کرپشن مافیا کی وکٹیں اڑائیں گے۔

، ہم ان کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے گا ۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر ما م کررہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -