چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات ڈاکٹر بن گئے

  چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات ڈاکٹر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات بھی ڈاکٹر بن گئے ہیں ۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے ۔منور حیات بنیادی طور پر فارمیسسٹ ہیں اور انہوں نے فارماسٹیکل کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کی ہے ۔گزشتہ روز یونیورسٹی نے انہیں مذکورہ ڈگری جاری کر دی ہے۔


پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ ڈاکٹر بن گئے ہیں ۔مذکورہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ان کا چھبیسواں نمبر ہے ۔پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر انہیں پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضوان شاہ ،کنوینئر ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا،صدر جاویدالدین ،ڈرگ انسپکٹروں اظہر جمال سلیمی،بلال یسین،عمران سرفراز نے مبارکباد دی ہے۔