حکومت کو گرانے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی،میاں کامران سیف
لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام اپوزیشن رہنماﺅں کی جاتی امراءمیں ملاقات میں لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے شیڈول کا انتظار کررہے تھے لیکن دونوں رہنماﺅں کی ملاقات اپنے والدین کی کرپشن میں گرفتاری پر آہ و زاریوں کے سوا کچھ بھی ثابت نہیں ہوئی۔حکومت مضبوط ہے اسے گرانے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اپوزیشن کے دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کرپشن میں گرفتارشریف اور زرداری کی رہائی کی کوشش ہے
کامران سیف