عوام دونوں کپتانوں کا محاسبہ کرنے کیلئے تیار رہیں،پرویز ملک

عوام دونوں کپتانوں کا محاسبہ کرنے کیلئے تیار رہیں،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ ملک ملک میں اس وقت منحوس کپتانوں کا دور دورہ ہے ایک نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جس کے نتیجہ میں عوام پس رہے ہیں جبکہ دوسرے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو اپنی نا اہل کپتانی اور ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست سے ددچار کیا ہے، عوام ان دونوں کپتانوں کا محاسبہ کرنے کے لئے تیار رہیں، دونوں کے خلاف عوام کی نیب میں ریفرنس تیار کئے جا رہے ہیں بہت جلد ان کی کارکردگی بارے میں انہیں آئینہ دکھا دیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میںرہنما¶ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک ، میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب ، چوہدر ی ، سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ ،ملکی مفادکو سب سے بڑا خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ سلیکٹڈ اور نالائق وزیر اعظم عمران نیازی سے ہے

ان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے 10 ماہ میں گیس، بجلی، پٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز اور میڈیسن چارسو گنا مہنگی ہوگئی،جعلی حکمرانوں کو یہ بتانا چاہیے کہ ہم نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے،حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر اور مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی،غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہو چکی۔ انہوں نے مزید کہا کہقائداعظم کا روشن پاکستان تو آپ کو نواز شریف نے2018 میں دیا تھا۔ شہباز شریف نے چار میٹرو بنادیں لیکن چوری کے مینڈیٹ سے بننے والے جعلی حکمران صرف پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈے کھود سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -