آئی ایم ایف کا قرض اتارنے کیلئے بجٹ میں ٹیکس لگانا پڑے، شمسہ علی

  آئی ایم ایف کا قرض اتارنے کیلئے بجٹ میں ٹیکس لگانا پڑے، شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس مجبوری تھی کیونکہ وزیراعظم ملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کرسکے۔ گزشتہ روز اسمبلی سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمسہ علی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو پورا گروی ڈال دیا۔

اور آی ایم ایف سے قرضے لیکر بیرون ملک اپنے کاروبار کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج حساب مانگنے پر دونوں جماعتیں تحریک چلانے کی دھمکی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ دونوں جماعتیں ملک کا پیسہ واپس کرے تاکہ ملک کو قضروں سے نجات دلائی جا سکے۔

شمسہ علی نے بلاول بھٹو اور مریم کی ملاقات کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے۔ آج اپنے اپنے والد کو بچانے کیلئے اکٹھا ہو رہے ہیں لیکن عوام عقل مند ہیں دونوں جماعتوں کے پاس عوامی قوت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت واپس کرے اور اپنا اپنا راستہ لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -