عوام دشمن بجٹ پر بھر پور آواز بلند کریں گے، میاں ایوب

  عوام دشمن بجٹ پر بھر پور آواز بلند کریں گے، میاں ایوب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے باوجود ہم نے موقع دیا کہ اگر عوام دوست بجٹ ہوگا تو ہم اس بجٹ کی حمایت کریں گے لیکن حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا یہ بجٹ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا ہے، ملک کی معاشی پالیسی آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے،اس بجٹ کے بعد عوام فاقوں سے مر جائیں گے۔

،انہوں نے کہاکہ عوام دشمن بجٹ پر بھر پور آواز بلند کریں گے۔

کھل کر اس بجٹ پر تنقید کریں گے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -