مریم اور بلاول کی ملاقات پر مخالفین کی تنقید بلاجواز ہے،بیلم حسنین

مریم اور بلاول کی ملاقات پر مخالفین کی تنقید بلاجواز ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کو مثبت قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ملاقات میں بجٹ نہ منظور ہونے کی بات درست ہے۔ پیپلزپارٹی بجٹ کو مسترد کر چکی ہے کیونکہ بجٹ عوام دشمن ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین ے کہا کہ جمہوریت اور سیاست میں آج کا دوست کل کا دشمن اور کل کا دشمن آج کا دوست ہوتا ہے اس ملاقات پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں حالات دیکھ کر چلنا چاہیے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہعوام کو مہنگائی سے نجات چاہئے اور اپنے بچوں کو نوکریاں چاہئے جو وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل تھیں مگر وہ اقتدار میں یہ سب کچھ بھول گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پیپلزپارٹی یہ مطالبہ کرتیک ہے کہ بجٹ پر نظرثانی کی جائے اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایم ایف کی شرائط کو نہ مدنظر رکھا جائے غریب عوام کو بھی ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ذہین انسان ہیں۔ مریم نواز سے ملاقات سوچ سمجھ کر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اس وقت مثبت سیاست کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -