جناح ہسپتال کے بجٹ میں 93کروڑ کی کمی،علاج معالجہ متاثر ہونیکا خدشہ

  جناح ہسپتال کے بجٹ میں 93کروڑ کی کمی،علاج معالجہ متاثر ہونیکا خدشہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) آئندہ مالی سال 2019-20 کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے جناح ہسپتال لاہور کے بجٹ میں 93 کروڑ روپے کی کمی کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2018-19 میں جناح ہسپتال کے لئے 7 ارب 16 کروڑ روپے رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مذکورہ رقم کم کر کے 6 ارب 27 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں حکومت کے اس اقدام سے مریضوں کا علاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے بجٹ میں ادویات کی خریداری کے لئے ایک ارب 27 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -