عمران خان کی قیادت میں قوم عارضی مشکلات سے جلد نکل آئیگی،ہارون عمران

عمران خان کی قیادت میں قوم عارضی مشکلات سے جلد نکل آئیگی،ہارون عمران

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم موجودہ عارضی مشکلات سے جلد نکلے گی، جو انکوائری کمیشن وزیراعظم بنانے جا رہے ہیں اس کی وجہ سے مریم صفدر اوربلال بھٹو میں سینے کا درد کروٹے لے رہا ہے دونوں مل بیٹھ کر اثاثے بچانے کی حکمت عملی پر غور کر تے رہے، کھانوں کی طویل فہرست اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دو نوں کو عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر بینظیر کی روح بے چین ہوگی، فادر زڈے پر دونوں بچوں نے اپنے اپنے ابو کو یاد کیا، مریم صفدر اور بلال بھٹو دونوں مسترد شدہ سیاستدان ہیں اس لئے عوام ان پر اعتبار نہیں کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -