لڑکیوں سے بداخلاقی کرنیوالے درندوں کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اعجاز عالم

  لڑکیوں سے بداخلاقی کرنیوالے درندوں کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اعجاز ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)اوکاڑہ اور فیروز والہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او صاحبان سے واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر حال میں انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درندہ صفت انسانوں کی اس معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ اوکاڑہ میں 3 روز قبل 26 سالہ لڑکی سے ملزم نوید نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ زیادتی کی تھی۔ ونڈالہ دیال شاہ تھانہ فیروز والہ کی حدود میں 15 سالہ بچی ماریہ سے زیادتی کے واقعے کے بعداعجاز عالم آگسٹین گذشتہ روز بچی کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے متاثرہ بچی اور اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

اور غم کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر متعلقہ ڈی ایس پی یعقوب اعوان، تھانہ ایس ایچ او رئیس احمد اور علاقہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز عالم نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ملزمان کی بروقت گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہو? کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی جانب سے فوری ریسپانس قابلِ ستائش ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماریہ کو کچھ دن قبل ساجد نامی ملزم نے 4 دیگر افراد کے ہمراہ گھر سے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -