پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اجلاس

  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اجلاس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے پیف کے صدردفترمیں اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں تمام پروگرامزکے سربراہان، ڈی ایم ایس ایس کرنل (ر)عمران یعقوب اورڈی ایم ڈی فنانسDMD-FIN))زبیدالحسن شریک تھے۔ اجلاس کے دوران ڈی ایم ڈی ایس ایس DMD-SS))کرنل (ر)عمران یعقوب نے بتایاکہ سی پی ڈی پی CDPD))اور مانیٹرنگ پروگرامM&E))نے تعلیمی سال 2018-19کے اہداف کامیابی سے پورے کرلیے ہیں۔

سی پی ڈی پی CDPD)) کے ماہرماسٹرٹرینرز نے دوہزار930پارٹنرسکولوں کے سات ہزار838اساتذہ اور ہیڈاساتذہ کو TDPلیول ون اینڈٹو I&II))اور ایس ایل پی (SLP)ماڈیولزپرٹریننگ دی۔اس سرگرمی کوپوراکرنے کے لیے کل نو سوٹریننگ سیشن پنجاب کے مختلف اضلاع میں منعقدکیے گئے۔مزیدبراں ایک ہزار685پارٹنرسکولوں کے گیارہ ہزار108اساتذہ کوسکول مانیٹرنگ پر ٹریننگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے مزیدبتایاکہ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ نے صرف 153ایم ای اوزMEOs))کے ذریعے سات ہزار722پارٹنرسکولوں کی مانیٹرنگ صرف 30دن کی قلیل مدت میں نہایت کامیابی سے مکمل کی۔دوران مانٹیرنگ جدید ٹیکنالوجی کی مددسے سکولوں کی انرولمنٹ،انفراسٹرکچر،بنیادی سہولیات اورحفاظتی اقداما ت کی فراہمی کاجائزہ بھی لیا گیا۔صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹرمرادراس نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی اس شاندارکامیابی پراطمینان کا اظہارکیا اور پارٹنرسکولوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین تعلیمی سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے طلباء کو معاشرے کا بااعتماداور موثئرشہری بنانے میں اپنا بھرپورکرداراداکریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -