ٹیکس کا عمل آسان بنا کر ریونیو میں اضافہ ممکن ہے،ملک امانت

  ٹیکس کا عمل آسان بنا کر ریونیو میں اضافہ ممکن ہے،ملک امانت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام اس قدر پیچیدہ ہے کہ ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی بجائے چور راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارک اپ شرح میں اضافہ اور روپے کی بے قدری سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری رک چکی ہے جس سے معیشت کے جمود کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔

حکومت آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے جانے والے بجٹ کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لے اور جو اقدامات ثمر آور ثابت نہیں ہوتے انہیں پارلیمان کے ذریعے تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہ ہونے کے مرض کی تشخیص چاہتی ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے خوف و ہراس کے سائے ختم کر کے دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -