ایل ڈی اے افسران اور ملازمین کو تواناتی کی بچت یقینی بنانے کی ہدایت

  ایل ڈی اے افسران اور ملازمین کو تواناتی کی بچت یقینی بنانے کی ہدایت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کی بچت کی جائے اور بجلی کے آلات‘لائٹوں‘پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کا کم سے کم استعمال کیاجائے۔

بجلی کے تمام آلات دفتری اوقات شروع ہونے کے بعد استعمال میں لائے جائیں اور دفتری اوقات ختم ہونے پر انہیں بند کرنا یقینی بنایاجائے۔ ایئر کنڈیشنرز 25درجے سینٹی گریڈ پر فکس کردیئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -