تالہ توڑ کر گھروں سے چوریاں کرنے والے دو بھائی گرفتار

تالہ توڑ کر گھروں سے چوریاں کرنے والے دو بھائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرئمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گلبہار اعجاز آباد کے علاقہ میں گھروں سے چوریاں کرنےو الے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں جو موقع ملنے پر گھروں کے تالے توڑ کر چوریا ں کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں سے چوریاں کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 40 ہزار روپے نقد، مسروقہ موبائل فونز، بیگز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے ، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مدعی اقبال ولد خیر محمد سکنہ اعجاز آباد سرسید چوک نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ عید کی خریداری کے لئے گھر میں موجود نہیں تھے کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے گھر کا تالہ توڑ کر قیمتی سامان، نقد رقم 50 ہزار روپے، موبائل فونز اور دیگر متفرق سامان چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ا ے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو قاضی نثار پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ پھندو قاضی نثار نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے اسی طرح سرسید چوک اور ملحقہ علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی جس کےدوران گھر سے چوری کرنے میںملوث دو ملزمان صاحب شاہ اور ساجد پسران ظاہر شاہ سکنہ گلبہار نمبر 4 کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 40 ہزار روپے نقد، مسروقہ موبائل فونز، بیگز اور دیگر متفرق قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا، دونوں ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے