شبقدر میں 10بیماریوں سے بچاﺅ کی مہم شروع ، 29جون تک جاری رہے گی

شبقدر میں 10بیماریوں سے بچاﺅ کی مہم شروع ، 29جون تک جاری رہے گی

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )ضلع چارسدہ میں 2سال سے کم عمر بچوں کو 10بیماریوں سے بچاﺅ کے ٹیکوں کا مہم شروع ہو گیا ۔ مہم کا باقاعدہ آغاز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد فیاض نے ہسپتال میں بچے کو ٹیکہ لگاکر کیا ۔ ضلع بھر میں 10بیماریوں سے بچاﺅ مہم 17سے29جون تک جاری رہے گا ۔ جس کیلئے محکمہ صحت کی 143 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ ضلع بھر میں 2سال سے کم عمر کے بچوں کو 10بیماریوں سے بچاﺅ مہم کے آغاز پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چارسدہ محمد فیاض ۔ ائی پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر فیروز شاہ ،فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عارف ، ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر کامران خان ، ڈاکٹر نیر جمال اور ڈاکٹر سریر نے کہاکہ چارسدہ میں 2سال سے کم عمر کے43ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے صحت کے مراکز کے علاوہ ضلع بھر میں یونین کونسل و گاﺅں کے سطح پر خصوصی سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں پر محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں ان بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی نمائندوں اور مقامی لوگوں کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہیں تاکہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو ان بیماریوں سے بچایا جا سکیں انہوں نے ضلع بھر کے عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگاکر ان بیماریوں سے بچانے میں محکمہ صحت سے تعاون کرے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -