پولیو کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے ،ڈی سی مردان

پولیو کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے ،ڈی سی مردان

  

مردان ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر نے کہاہے کہ پولیوایک موذی مرض ہے جس سے نجات کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار اداکرناہوگا ،میڈیا قومی کاز کے حوالے سے آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں وہ اپنے دفتر میں پولیو آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے سیمینار میں مردان اور تخت بھائی کے پرنٹ اور الیکٹرانک کے نمائندوں کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ ، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہر خان، ڈویژنل ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر خان، پولیو مہم خیبر پختونخوا میڈیا آفیسر ڈاکٹر شادات ، ڈسٹرکٹ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اسلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہےے۔ پولیو مہم کے پی کے کے میڈیا آفسیر ڈاکٹر شاداب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی تمام تحصیلوں میں میڈیا نمائندوں ، علمائے کرام اور سکول اساتذہ کرام سے سیمینار کا انعقاد کیا جائےگا۔ تاکہ عوام پولیو مہم کی کامیابی کے لئے موثر کردار داکریں۔ آخر میںڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس سے نجات دلانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کوشش کرنا ہوگی۔ پولیو کے دو قطرے ہر پانچ سال تک بچے کو ہر بار پلانے ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پولیو وائرس پر قابو نہیں پایا تو مزید سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں ، اس وقت دنیا میں صرف تین ممالک میں یہ وائرس پایا جاتا ہے جن میں پاکستان ، افغانستا ن اور نائجیریا شامل ہیں ، اگر ہم نے ملکر اس وائرس پر قابو نہ پایا تو ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک ذمہ دار شہری ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس سلسلے میں افواہوں کی زد میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا عوام میں مثبت شعور اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردا ر ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -