بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ،48 گرفتار

بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ،48 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید48 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر27 عدد پستول ،ایک عدد کلاشنکوف، 4 عددبندوق، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس،35کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس،ڈھائی کلو گرام ہیروئن،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور7 بوتل شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران مزید تیزی لاتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عبد العلی خان ماشو پیکے روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر 267کو روک کرتلاشی لینے پر گاڑی سے 13 کلو گرام چرس اور دو کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم محمد خان کو گرفتار کرلیاجبکہ دوسری کارروائی کے دوران بڈھ بیر پولیس نے ملزمان شعیب اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلو گرام چرس بر آمد کر لی، اسی طرح ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمر آفریدی نے عرفان ،محمود اور لیاقت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس، ایس ایچ او بھانہ ماڑی عبد اللہ جلال نے مشہور منشیات فروش ظہور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس،اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران خان نے عزیز ،مظہرخان اور خان واصل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس بر آمد کی، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کےدوران تھانہ ریگی،تھانہ گلبرگ،تھان چمکنی ،تھانہ متھرا اور تھانہ انقلاب پولیس نے بھی 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9 کلو گرام چرس اور 500 گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کی ہےاسی طرح ضلع بھر میں ہونے وا لی کارروائیوں کے دوران32 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر27 عدد پستول ،ایک عدد کلاشنکوف، 4 عدد بندوق، مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس اور7 بوتل شراب برآمد کی گئی ہے ، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے