پابندی نظر انداز،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیاں،تحقیقات شروع،ذمہ داروں میں کھلبلی

پابندی نظر انداز،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیاں،تحقیقات ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پابندی کے باوجود بھرتیوں پر ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے انکوائری کیلئے فریقین کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے احکامات پر ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے افیسران کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں، ممتاز آباد ملتان کے رہائشی شیخ خاور کی جانب سے دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پابندی کے باوجود خلاف(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

 میرٹ بھرتیاں کی گئی ہیں اور میرٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب نہیں کیا گیا ہے۔ ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے کل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ا?فیسران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے جبکہ دوسری طرف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ا?فیسران نے ڈی سی ملتان کی انکوائری میں پیش نہ ہونے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اور ڈی سی ملتان کے پرسنل سٹاف سے سفارشیں کرانا شروع کردی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -