منشیات سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

منشیات سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورواجدعلی خان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ڈرائیورملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے منصورخانکوری اوریوسف خان مرزاڈھیرنے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ سربند پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزم رامبیل ساکن باڑہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 6کلوگرام چرس برآمد کی تھی جو ملزم نے گاڑی میں چھپا رکھی تھی ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -