مضاربہ سکینڈل ،نامزد گواہان گرفتار اور پیش کرنے کا احکامات

مضاربہ سکینڈل ،نامزد گواہان گرفتار اور پیش کرنے کا احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث جمشید خان وغیر ہ کی ریفرنس میں نامزدتین گواہان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز جمشید خان ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد تین گواہان زمان ، نور بنگش اور سخاوت علی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل عدالت نے تینوں گواہان کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرنے اور 28جون تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -