خانیوال‘ غربت‘ بیروزگار‘ نوجوان کی بجلی کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی‘ ریسیکو ٹیم کی انٹری منت سماجت‘ پیسے دینے کے بعد آپریشن مکمل
خانیوال (بیورونیوز)نوجوان غربت اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر خود کشی کرنے چڑھ گیا،،ریسکیو کو (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،متاثرہ نوجوان متاثرہ شخص کئی گھنٹے تک خود کشی سے روکتے اورنیچے اترنے پر راضی کرتے رہے تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے کے احمد نگر غربت اور گھریلو جھگڑے سے تنگ نوجوان خود کشی کرنے ہائی ولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا،،ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر گئیں۔ریسکیو اہلکار کئی گھنٹے تک متاثرہ نوجوان کو خود کشی کرنے سے روکتے رہے۔غربت اور گھریلو جھگڑے سے تنگ نوجوان کو ریسکیو نے بجلی کے کھمبے پر جوس پلایا اور پیسے دیئے۔ تاہم بجلی کی سپلائی کو بند کروا دیا گیا تھا،، کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد خود کشی کرنے والے نوجوان کو بحفاظت اتار لیا۔ متاثرہ شخص نے نام اور پتہ نہیں بتایا۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ریسکیو کے حق میں نعرے لگائے۔
آپریشن