غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے پر 2 ملزموں  کا جوڈیشل ریمانڈ منظور‘ جیل بھجوانے کا حکم

غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے پر 2 ملزموں  کا جوڈیشل ریمانڈ منظور‘ جیل ...

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے کالعدم تنظیم کیلئے غیرقانونی طور پر چندہ اکٹھا (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کرنے کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جہاں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم آفتاب احمد ایک لاکھ 2 ہزار 5 سو برآمد ہوئے، جبکہ ملزم حسین احمد سے ایک لاکھ 2 ہزار برآمد کئے گئے جو وہ اپنی تنظیم کیلئے چندہ کی صورت میں اکٹھا کررہے تھے۔ ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی ہونا باقی نہیں ہے لہٰذا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -