اسلام آباد میں 14اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی،زرتاج گل

اسلام آباد میں 14اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی،زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کو ختم کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا ملک ہے اور وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار زرتاج گل نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)


کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں پر پلاسٹک بیگز 14اگست سے مکمل طور پر ختم کردئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا 7واں ملک ہے۔ پاکستان میں سیلاب،ہیٹ ویویز جیسی قدرتی آفات آتی رہتی ہیں تو اس کیلئے حکومت نے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا۔
زرتاج گل