17 جون آغاز،طبی ماہرین مختار اے شیخ ہسپتال میں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے پر عزم 

17 جون آغاز،طبی ماہرین مختار اے شیخ ہسپتال میں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)   مختار اے شیخ ہسپتال انتظامیہ نے 500 بستروں پر مشتمل ایک مکمل طبی مرکز کی حیثیت سے عوام کے لئیے اپنی خدمات کا 17 جون سے آغاز کردیا ہے۔ ہسپتال کا بنیادی مقصد بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات کی عوام تک رسائی ہے جس میں تمام اہم شعبہ جات موجود ہیں جن میں ڈرما ٹولوجی، آرتھو پیڈک، کان، ناک، گلا، انٹرنل میڈیسن، نیورولوجی، گائناکالوجی، بچگان، سرجری، یورولوجی، فیملی میڈیسن، اور فزیوتھراپی شامل ہیں اس کے علاوہ کنسلٹنٹ او پی ڈی 24 گھنٹے جنرل او پی ڈی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

اور ایمرجنسی کی سہولیات  موجود ہے بیرون ملک اور پاکستان کے تجربہ کار ڈاکٹرز، نرسیں اور طبی ماہرین مختار اے شیخ ہسپتال میں اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لئیے پر عزم ہیں ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول، جدید آلات، ماڈیولر آپریٹنگ رومز، جدید لیبارٹری، سنٹرل سٹیرائل سپلائی ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ کے نظام کی وجہ سے بہترین طبی تشخص و علاج کو یقینی بنایا گیا ہے اب مریضوں کو جدید طبی سہولیات کے لئے دور دراز کے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے مختار اے شیخ ہسپتال جدید مشینری اور طبی ماہرین سمیت آپ کی دسترس میں ہے۔

مختار اے شیخ ہسپتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -