ضلع باجوڑ کے ترخوما موند کے اقوام بادین خیل اور سلیمان خیل کا مظاہرہ

ضلع باجوڑ کے ترخوما موند کے اقوام بادین خیل اور سلیمان خیل کا مظاہرہ

  

باجوڑ (نمائندہ پاکستان)ضلع باجوڑ کے علاقہ ترخو ماموند کے اقوام بادین خیل اور سلیمان خیل نے 30 ہزار گھرانوں کے 5 مربع کلومیٹر کے وسیع آراضی پر ایک قبائلی ملک اور اس کا خاندان قابض ہے۔احتجاج کرنے والوں نے ماموند شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی تھی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماڈاکٹر خلیل الرحمن حاجی سلیمان حاجی سید احمد گل، فضل اکبر، اکرام، حسن خان و دیگر مقررین نے کہا کہ FCR کے ظالمانہ نظام کے ہوتے ہوئے بر کلی ملک نے زبردستی ہمارے لاکھوں کنال آراضی پر زبردستی قبضہ جما رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مزید کسی کو اپنا حق نہیں چھوڑیں گے تحصیل ماموند اقوام کی تقسیم کے مطابق ہمارے اراضی پر قبضہ مافیا عرصہ دراز سیقابض ہیں جس پر برخلوزو ہائر سیکنڈری سکول،ہائی سکولاور دو گاؤں آباد ہوچکے ہیں اس کے علاوہ کسٹم ہاؤس کی تعمیر بھی ہمارے اراضی پر زبردستی جاری ہے انہوں نیکہا کہ ہم نے فاٹا سیکرٹریٹ سے لے کر مقامی انتظامیہ کوانصاف کی اپیلیں کیں لیکن ہماری ایک بھی نہیں سنی گئی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم عمران خان چیف آف آرمی سٹاف صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہمیں ہماری اراضی واپس دلائی جائے بصورت دیگرہم لشکر کشی پر مجبور ہوں گے اورخون خرابیکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -