ومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے تعاون سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(پ ر)گومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے تعاون سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد نوابزدہ اللہ نواز ہال سٹی کیمپس میں ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان'کوارڈینیٹر گریجویٹ اسٹیڈیز 'پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین،کوارڈینیٹر سٹی کیمپس،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین،چیئر مین شعبہ سپورٹس سائنسز اینڈ فیزیکل ایجوکیشن، پروفیسر فتح محمد خان سلیمان خیل،پرنسپل وینسم کالج،ریاض احمد بیٹنی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ایڈوائزر و ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبشلمنٹ' پیر جنید سراجی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن،ڈاکٹرضیاء الاسلام ڈاکٹر عرفان بھی موجود تھے۔ ایڈمیشن ٹیسٹ میں تقریبا300سو سے زائد طلبا ء وطالبات نے حصہ لیا۔ جن کے لئے نواب اللہ نواز ہال سمیت دیگر 3سائیڈ رومز میں بھی جگہ بنائی گئی تھی۔ شدید گرمی کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کی سہولت کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلباء کیلئے جنریٹرز کی سہولت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تمام سیکیورٹی افسران سمیت تمام اہلکاروں نے بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ طلباء کے ساتھ آنیوالے ان کے والدین اور رشتہ داروں نے گومل یونیورسٹی انتظامیہ کاموں کو سراہا اور تسلی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے طلباء و طالبات کے انٹرویو اور نئی کلاسوں کا اجراء گومل یونیورسٹی ایڈمیشن آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -