آزاد امیدوار محمد اسرار محرومیوں کا ازالہ کرینگے،محمد ارشاد صفی

آزاد امیدوار محمد اسرار محرومیوں کا ازالہ کرینگے،محمد ارشاد صفی

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند دہشت گردی کا شکار تحصیل صافی کے محرومیوں کا ازالہ کیلئے صافی قوم سے تعلق رکھنے والے آزاد اُمید وار محمد اسرار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ تاکہ ان لوگوں کی محرومیاں ختم ہو سکیں۔ قوم پرستی ہم نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے کی ہے۔ محمد ارشاد صٓفی درجنوں ساتھیوں سمیت اُن کے کاروان میں شرکت کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والے آزاد اُمیدوار ڈاکٹر محمد اسرار صافی، ڈاکٹر محمد صادق، جامداد خان، محمد ارشاد صافی، گلاب خان عرف خان بابا نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹکٹ کے وقت پی ٹی آئی عہدیداروں نے ہمارے ساتھ ٹکٹ تقسیم کے سلسلے میں کمیٹی نے جو ظلم کیا ہے وہ ہماری برداشت سے باہر ہوئی ہے۔ کیونکہ ہمارا تحصیل جو کہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہوئی ہے تاحال ہمارے سکولز، مراکز صحت تباہ ہو چکے ہیں۔ دوبارہ آباد کاری نہیں کی گئی ہے۔ ایم این اے ساجد خان مہمند اورسنیٹر ہلال رحمن ترقیاتی منصوبوں میں ہمیں نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ ہم حلیمزئی قبیلہ سے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر و دیگر عہدیداروں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کر کے ہم سے ٹکٹ زبردستی چھین لیا ہے۔ جو کہ ہمیں مزید محرومیاں دینا چاہتے ہیں۔ PK-104 میں خویزئی، بائیزئی اور صافی سب سے متاثرہ اقوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم پرستی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے قوم پرستی کر کے ہمیں محروم کر دیئے ہیں جس سے ہم سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ہم انہیں انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد تمام اقوام سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کمیٹی بنا کر مشاورت سے فنڈز خرچ کرینگے۔ اور اپنے حلقے کی دوبارہ آبادکاری کیلئے دن رات ایک کر کے محنت کرینگے۔ کاغذی منصوبوں کا رجحان ختم کر کے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ خاص کر سرحدی دیہات خویزئی، بائیزئی اور صٓفی کو خصوصی ترجیح دونگا اور علاقے میں امن بحال رکھنے کیلئے تمام تر مسائل کو بروئے کار لاؤنگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے یوتھ جرگے سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد ارشاد صافی نے درجنوں ساتھیوں سمیت آزاد اُمیدوار محمد اسرار کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ تحصیل صافی کے عوام کو ستر سالوں سے محروم کیا گیا ہے۔ ان محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہم نے آزاد اُمیدوار محمد اسرار کے ساتھ شمولیت کی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصمام کے وقت کی گئی وعدوں پر عمل درآمد کر کے قبائل کی محرومیوں کو ختم کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -