چارسدہ،آل ٹیچرز کا انتخابات کیلئے تنظیم اساتذہ کا اجلاس

چارسدہ،آل ٹیچرز کا انتخابات کیلئے تنظیم اساتذہ کا اجلاس

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے تنظیم اساتذہ چارسدہ کا غیر معمولی اجلاس ریٹائرڈ پرنسپل لطف علی خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا،جس میں تنظیم اساتذہ کے ریٹائرڈ اراکین اور قائدین نے شرکت کی۔اجلاس کے مہمان خصوصی تنظیم اساتذہ کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر خان تھے جبکہ اس موقع پر سابق صدر عبدالرحمان خان،کفایت اللہ خان،ہدایت ہاشمی اور آنیوالے انتخابات کے لئے نامزد صدارتی امیدوار ناصر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے آنے والے انتخابات کے لئے منصوبہ بندی کی گئی اور انتخابات میں کامیابی کے لئے مختلف نوع کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جبکہ اس موقع پر تحصیل سطح پر اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اسموقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تنظیم اساتذہ نے ہمیشہ اساتذہ برادری کی بے لوث خدمت کی ہے اور اسی جذبے کو لیکر مستقبل میں بھی اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس مقصد کے لئے اے ٹی اے کے آنیوالے انتخابات میں مخلص قیادت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو حقیقی معنوں میں ہرفورم پر اساتذہ کے حقوق کے لئے آوازاٹھائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -