بجلی گھنٹوں بند، فیکٹریاں جام ہونیکا خدشہ ،مزدوروں کی چھانٹیاں شروع
مظفر گڑھ ‘ خانپور بگا شیر ‘ کبیروالا ‘ نواں شہرسیداں ‘ بنگلہ منٹھار‘ محمود کوٹ(نمائندگان پاکستان)سب ڈویڑن سیکنڈ مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف صارفین سراپا احتجاج۔مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خان پور بگاشیرمیں روزانہ کی بنیادوں پر دوپہر کے اوقات میں خودساختہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی یہ کمی حقیقی نہیں ہے مظفرگڑھ اور سب ڈویڑن سیکنڈ نے مدینہ جیوٹ فیڈر پر جان بوجھ کر زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔" پاکستان"سے گفتگو کرتے ایک صارف عبدالحمید نے بتایا کہ بجلی دستیاب نہ ہونے سے عام شہریوں کی زندگی کا معمول بالکل خراب ہو چکا ہے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
۔ ”اس وجہ سے نلوں میں پانی بھی نہیں ا?تا، بچے پڑھائی نہیں کر سکتے، ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں۔“ ایک اور صارف ندیم کے مطابق سب سے بری حالت مریضوں کی ہے۔ ان کے بقول ہسپتالوں کی مشینری اور ادویات بجلی نہ ہونے سے خراب ہو رہی ہیں۔ادھر خان پور بگاشیر لیبر یونین کے صدر نواب آفتاب احمد خان خاکوانی کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے فیکٹریاں اس وقت صرف پچاس فیصد صلاحیت پر کام کر رہی ہیں۔ کئی ایکسپورٹ ا?رڈر منسوخ ہو چکے ہیں اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں کی چھانٹیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔گزشتہ روز رحمان کالو نی مخدوم پور روڈ کے ٹرانسفار مر جلنے سے علاقہ میں بجلی کی تین روزہ ترسیل بند ہو جانے پر گرمی و حبس، پانی کی بو ندبوندکو ترسے درجنوں علاقہ مکین معصوم بچوں سمیت گھروں سے باہر نکل آئے ، احتجاجی مطاہرین نے ہاتھوں میں خالی برتن اٹھا رکھے تھے جب کہ علاقہ مکینوں نے میپکو حکام کے خلاف احتجاجاََ مخدوم پور روڈ دھرنا دیا اس دوران لو گ احتجاجاََ کان پکڑتے مرغا بن گئے ،دورانِ احتجاج شرکا ءمیپکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے ، اس دران مظاہرین نے میدیا کو بتایا تین روز قبل تیز رفتار آندھی اور ہلکی پھلکی بارش کے باعث کالو نی کا ٹرانسفا ر مر دھماکہ سے اُڑگیا جس کی مر مت کے لئے مقامی میپکو دفتر اور ایکسیئن دفتر کے درجنوں بار چکر لگائے جانے کے باوجود بجلی کی ترسیل بحال نہ کی گئی بلکہ کالو نی مکینوں سے ٹرانسفار مر کی مر مت کی بھاری پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی رہی جس پر ان لو گوں کے انکار پر حکام نے انتہائی بے حسی کامظاہرہ کرتے علاقہ کو تین روز سے بجلی سے محروم رکھا ہوا ہے۔ رہنماءتاجر برادری چوہدری عمران علی ،چوہدری محمد شفیق ،سلیمان خٹک ، حافظ ناصر غفار،ظفر اقبال،رانا صفدر علی نے منٹھاراور گردونواح میں شدیدگرمی میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ اور دوسری طرف لوڈشیڈنگ میں اضافے نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے،صبح سویرے سورج نکلتے ہی گرمی کاآغاز ہو جاتا ہے ،سورج کی تپش اور گرمی کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ، گرمی اور تپش کی وجہ سے تمام دن لُو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔ لوگوں نے نماز کے دوران اللہ کے حضور رحمت کی بارش کی دعائیں بھی مانگنا شروع کر دی ہے۔جبکہ