بجلی پول پر لاش ‘ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ‘ پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ نمونے لاہور روانہ ‘ ڈیڈ باڈی نشتر منتقل

بجلی پول پر لاش ‘ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ‘ پوسٹمارٹم کی ابتدائی ...

  

 ملتان ( وقا ئع نگار )قادرپورراں کے علاقے سے شہری کی کھمبے سے لٹکی لاش کا معاملہ سامنے آگیا۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مدد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا نمونے پنجاب لیبارٹری لاہور روانہ کر دئیے گئے مقتول کے والد (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل قادرپورراں پیرے والا موڑ کے قریب محسن الطاف کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔جس پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر منتقل کردی۔مقتول کے والد الطاف کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا قتل سے ایک رات قبل گھر سے نکلا تھا اگلے روز اس کی لاش برامد ہوئی۔۔جسے نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کی کاش کھمبے سے لٹکا دی۔مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -