ایٹمی ہتھیاروں پر سرمایہ کاری  میں اضافہ، سپری کی رپورٹ

ایٹمی ہتھیاروں پر سرمایہ کاری  میں اضافہ، سپری کی رپورٹ

  

نیویارک(آئی این پی)دنیا کی جوہری طاقتوں نے ایک مرتبہ پھر ایٹمی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

 ہتھیاروں پر سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیا ہے۔ امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سپری کے مطابق سرمایہ کاری بڑھنے کے باوجود گزشتہ برس جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں چار فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم دوسری جانب ان ممالک نے اپنے پہلے سے موجود ایٹمی اثاثوں کو جدید بنانے کی کوششیں بھی بڑھا دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں یہ رجحان امریکی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جبکہ روس میں بھی ایسا ہی رجحان دیکھا گیا ہے۔ دنیا بھر میں موجود جوہری ہتیھاروں کا نوے فیصد امریکا اور روس کے پاس ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -