خطے میں امن علاقائی مما لک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر،اسد قیصر

خطے میں امن علاقائی مما لک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر،اسد قیصر

  

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ خطے میں امن خطے کے مما لک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے اور تما م تنا زعات کو مذاکر ات اور سفارتی سر گرمیوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ایر ان کی مجلس شوریٰ اسلا می کے چار رکنی وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن اور خوشگوار تعلقات پا کستان کی خارجہ پا لیسی کا بنیا دی جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں سر مایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں اور ایران بحثیت قریبی ہمسایہ ان سے مستفید ہو سکتا ہے۔اسد قیصر نے سرحد کی دونوں جانب دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کا وشوں کو سراہا۔ایرانی وفد کے سربراہ ڈ اکٹر احمد امیر آبادی فر حانی نے کہا کہ ایران پاکستا ن کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور حکو متی و پا رلیمانی سطح پر تعاون کو فروغ دے کر موجو دہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

اسد قیصر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -