اچھی پہلوان قتل ‘ ریسلرز کا احتجاج‘ اسلام آباد تک مارچ کرنیکا اعلان

اچھی پہلوان قتل ‘ ریسلرز کا احتجاج‘ اسلام آباد تک مارچ کرنیکا اعلان

  

ملتان(سٹی رپورٹر )ملک بھر میں رستم ملتان اچھی پہلوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقومی شہرت یافتہ رستم(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

 پاک و ہند عمر پہلوان اچھی پہلوان کو انصاف دلانے کیلئے سڑکوں پر آگئے۔گزشتہ روز عمر پہلوان نے شہر کے دیگر نامور پہلوانوں کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان اچھی پہلوان کے قتل کےخلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل کے شعبہ میں ظلم و بربریت کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی۔مخالف ڈوگر پارٹی نے نہ صرف اچھی پہلوان کا ناحق قتل کیا بلکہ چھوٹے بھائی اچھو پہلوان کو بھی قتل کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پہلوان برادری انہیں انصاف دلوانے کی بھر پور کوشش کرے گی اور انصاف کے حصول کیلئے اسلام آباد تک مارچ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان خود بھی سپورٹس مین ہیں اور ا ن ہی کے ایک رکن قومیاسمبلی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ رستم ملتان اچھی پہلوان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ انکے ورثہ کو انصاف فراہم کیاجاسکے اور انکے چھوٹے بھائی اچھو پہلوان پر جھوٹا مقدمہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

اچھی پہلوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -