20 فیصد بجٹ کم‘ چلڈرن کمپلیکس مسائل سے دوچار‘ صورتحال سنگین

20 فیصد بجٹ کم‘ چلڈرن کمپلیکس مسائل سے دوچار‘ صورتحال سنگین

  

ملتان (وقا ئع نگار) چلڈرن کمپلیکس مالی سال 19۔2018 میں محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بیس فیصد کم بجٹ دیا گیا جس کی وجہ سے ہسپتال کے مالی معاملات مشکلات کا شکار رہے۔چیف فنانس آفیسر ریاض خالد نے موجودہ مالی سال 20۔2019 اور سابقہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت سے تین سو بیڈز کی مد میں مالی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

سال 19۔2018 کیلئے 1287 ملین روپے کا بجٹ مانگا جوکہ پنجاب گورنمنٹ نے بیس فیصد کم کر کے ڈیڑھ سو بیڈز کی مد میں 1042 ملین روپے کا بجٹ ریلیز کیا بجٹ کم ریلیز ہونے کی وجہ سے تمام شعبہ جات میں مالی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا رہا۔مزید برآں موجودہ مالی سالی 20۔2019 کیلئے پنجاب گورنمنٹ سے سابقہ بجٹ میں 12 فیصد اضافہ کرکے 1810 ملین روپے مانگے گئے ہیں۔

20 فیصد کم بجٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -