بجٹ ختم‘ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا نیا بحران‘ مریض پھر مایوس

بجٹ ختم‘ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا نیا بحران‘ مریض پھر مایوس

  

ملتان (وقا ئع نگار) سرکاری علاج گاہوں میں صحت کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کب ملیں گی مریض پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ملتان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تینوں ہسپتالوں شہباز شریف ہسپتال،فاطمہ جناح ہسپتال،سول ہسپتال میں ادویات کی کمی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے جبکہ ہسپتال(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

انتظامیہ کے پاس ادویات خریدنے کے لیے بجٹ بھی ختم ہو گیا اور میڈیسن کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے مریضوں نے ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔مریضوں کا کہنا ہے کہ سفارش ہو تو انسولین مل جاتی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ ویسے شوگر کے مریضوں کو انسولین فراہم نہیں کرتی دوسری جانب ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد نے ادویات کی کمی کے سوال پر نفی میں جواب دیا اور انکا کہنا تھا کہ انھیں کسی قسم کے ادویات کے بحران کا سامنا نہیں ہے مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں مفت ادویات فراہم کی جائے جبکہ اگر ہسپتال میں ادویات کی موجودگی کے باوجود ادویات فراہم نہ کرنے پر ایکشن کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -