وزیراعظم کے سیاسی ریلو کٹے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،چودھری منطور

وزیراعظم کے سیاسی ریلو کٹے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،چودھری منطور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور نے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دس ماہ میں معیشت اور کرکٹ کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

شعبے میں ریلو کٹے بھرتی کئے گئے،عمران خان جس شعبے پر فوکس کرتے ہیں وہ تباہ ہو جاتا ہے، سیلیکٹڈ وزیراعظم نے سب سے زیادہ اجلاس کرکٹ پر کئے،کرکٹ ٹیم کو ہر بال پر مشورہ دے کر ٹیم کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے اپنے دوست کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا، کرکٹ کے کوٹہ پر اقتدار میں آنے والے نے کرکٹ تباہ کر دی۔اپنے بیان میں چودھری منظور نے کہاکہ عمران خان کے سیاسی اور معاشی ریلو کٹے پیپلز پارٹی کا کیا مقابلہ کر پائیں گے؟ کرکٹ نہ سنبھال پانے والے خان صاحب ملک کیا سنبھالیں گے۔ عمران خان ناکامی، نالائقی اور نااہلی کی علامت بن چکے ہیں،خان صاحب معیشت اور کرکٹ کو تباہ کرنے کے بعد دیگر شعبوں کے پیچھے پڑے ہیں، عمران خان کو اب روکنا ہوگا ورنہ یہ ملک کو پستیوں میں لے جائیں گے۔
چودھری منظور