فوڈا تھارٹی کا مصنوعی گڑ فیکٹر ی پرچھاپہ، 6ہز ار کلو گرام تیار گڑ پر قبضہ، فیکٹر ی سیل، 2گرفتار

فوڈا تھارٹی کا مصنوعی گڑ فیکٹر ی پرچھاپہ، 6ہز ار کلو گرام تیار گڑ پر قبضہ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) کے پی فوڈ اتھارٹی اور ایکسائز ایٹیلجنس نے مشترکہ کاروائی کے دوران پشاور کے علاقے ہزارخوانی میں گھر کے اندر واقع مصنوعی گْڑ فیکٹری سے چھ ہزار کلوگرام غیر معیاری مصنوعی گْڑ برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا ہیجبکہ کاروائی کے دوران دو ملزمان کو متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی طریقے سے کیمیائی گْڑ تیارکرنے والے انسان دشمن عناصر کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی کاروائی لائق تحسین ہے انہوں نے ایکسائز اینٹیلجنس ٹیم کیلئے دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس موقع پرڈائریکٹر آپریشنز خالد خان خٹک نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز اینٹلیجنس معمول کی کاروائی میں مصروف تھی کہ مصنوعی گْڑ فیکٹری بارے میں اطلاع ملنے پر پراونشل ایکسائز اینٹیلجنس چیف نوید جمال نے معلومات فوڈ اتھارٹی کو فراہم کیں۔ جس پر فوڈ سیفٹی آفیسر احمد علی شاہ، واصف شاہ و دیگر تیکنیکی معاون افسران کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا جہاں سے چھ ہزار کلوگرام مصنوعی اورغیر معیاری گْڑ برآمد کر لیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر احمد علی شاہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے گھر کے اندر واقع اس فیکٹری میں گلوکوز، چینی اور دیگر غیر معیاری رنگوں کے استعمال سے مصنوعی گْڑ تیار کیا جاتا تھا جو کہ صحت کیلئے مضر اور حفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسپکشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے بھی کردیا گیا ہے