بہاولپور‘ واٹر سپلائی منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف‘ اہل علاقہ کا احتجاج

بہاولپور‘ واٹر سپلائی منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف‘ اہل ...

  

بہاولپور (نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن کی محکمانہ غفلت یا پیسے کی چمک ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال جاری۔تفصیل کے مطابق عوامی کالونی میں واٹر سپلائی منصوبہ میں ٹھیکیدار شعیب عباسی ناقص میٹریل استعمال کر رہا ہے جس سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والا واٹر سپلائی منصوبہ جس کا کام عوامی کالونی میں جاری ہے جس کو ٹھیکیدار اپنی من(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

مانیاں کرتے ہوئے واٹر سپلائی منصوبہ میں ناقص میٹریل استعمال کرنے میں مگن ہے اور سرکاری منصوبے کو اپنا زاتی بناتے ہوئے اپنے تعلق والوں کو نوازنے لگا جو کہ سرکاری اسٹیمیٹ میں بھی موجود نہ ہے جس کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو نقصان ہوگا واٹر سپلائی منصوبہ میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے منصوبہ دیر پا کامیاب نہ ہوگا اور گورنمنٹ کے صاف پانی پروجیکٹ بھی اس کرپشن کی نظر ہو رہا ہے ناقص میڑ یل سے بنے ہوے پلاسٹک پایپ کچھ عرصہ بعد جگہ جگہ سے پھٹ جاتے ہیں اور صاف پانی میں زیر زمیں گٹروں کا گندا پانی واٹر سپلائی کی لائین میں شامل ہو کر پینے کے صاف پانی کو بھی آلودہ کر دیتا ہے علاقہ مکینوں محمد رمضان،رانا مجاہد،ندیم،اسماعیل،کامران و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری صاف پانی پروجیکٹ،کمشنر بہاولپور، ڈی سی بہاولپور سے ٹھیکیدار اور کارپوریشن عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ناقص میٹریل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -