رحیمیار خان‘ بجلی چوروں کا میپکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد‘ گاڑی کے شیشے توڑ کر فرار

رحیمیار خان‘ بجلی چوروں کا میپکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد‘ گاڑی کے شیشے توڑ کر ...

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 7صارفین نے میپکو عملے کو یرغمال بنالیا، تشدد کانشانہ بناتے ہوئے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑدئیے‘افسرکی جیب سے ہزاروں کی روپے کی نقدی بھی چرالی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر خانپور کی حدود کوٹلہ پٹھان کے علاقہ میں خفیہ اطلاع پر میپکو عملہ نے چھاپہ مارکر ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے7صارف ملزمان محبوب (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

احمد وغیرہ کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میپکو عملہ کو یرغمال بنالیا، اور تشدد کانشانہ بناڈالا، اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑدئیے اور ایل ایم آئی افسر محمداکبر کی جیب میں موجود75ہزار585 روپے کی نقدی چرالی، ملزمان فرار، ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پرپولیس نے بجلی چوری اورکارسرکار میں مزاحمت کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

میپکو ٹیم حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -