مزاح نگارمشتاق یوسفی کی پہلی برسی20جون کو منائی جائے گی

مزاح نگارمشتاق یوسفی کی پہلی برسی20جون کو منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اردو ادب کے نامورمزاح نگار صاحب طرز ادیب مشتاق یوسفی کی پہلی برسی20جون کو منائی جائے گی، مشتاق یوسفی پچھلے برس 94برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ اس سلسلے میں لاہورسمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں منعقدہ تعزیتی تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔مشتاق یوسفی بھارتی علاقہ جے پور کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعدان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔مشتاق یوسفی ایک صاحب طرزمزاح نگار اور صاحب طرز ادیب تھے انہوں نے متعدد کتب تحریر کیں جن میں خاکم بدہن،چراغ تلے،زرگزشت،آب گم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

مشتاق یوسفی برسی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -