ہنگو، سرچ آپریشن میں 2 مجرم اشتہاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہنگو، سرچ آپریشن میں 2 مجرم اشتہاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ افراد گرفتار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواحسان للہ خان کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشن میں ہنگوپولیس نے گزشتہ 4دنوں کے دوران ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں 2 مجرم اشتہاریوں سمیت21جرائم پیشہ افرادکوگرفتار کرلیاہے۔گرفتارافرادمیں 2منشیات فروشوں سمیت منشیات کے عادی 7افراد بھی شامل ہیں۔گرفتارملزمان کے قبضے سے 5پستول،2کلاشنکوف،2ریپیٹرز،1رائفل،2345گرام چرس اور 1098مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے۔ جبکہ جدیدموبائل سافٹ وئیرزوہیکل ویریفکیشن سسٹم اور کریمینل ریکارڈویریفکشن سسٹم کی مددسے 700مختلف گاڑیوں اور450مشکوک افرادکاکریمنل ریکارڈبھی چیک کیاگیا۔ڈی پی اوہنگو احسان اللہ خان کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس کاروائیاں مزیدتیزکردی گئی ہیں اور کندوکلے،گل باغ کلے،ٹندرو،جھازومیدان،انارچینہ،خزینہ بانڈہ کے علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکرتے ہوئے2 منشیات فروش،2مجرم اشتہاریوں،7منشیات کے عادی افرادسمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پر21افرادکوحراست میں لے لیا گیاہے۔.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -