فضل ٹاؤن‘ آگ لگانے کی غلط اطلاع پر خاتون کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

فضل ٹاؤن‘ آگ لگانے کی غلط اطلاع پر خاتون کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار)خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔اطلاع غلط ثابت ہونے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کنٹرول 15 پر تھانہ مظفر آباد کے علاقہ فضل ٹاون کی رہائشی اقصی نے اطلاع دی کہ اس کا والد فیاض اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانا چاہتا ہے۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی مظفرآباد اور تھانہ کی پولیس(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

 موقع پر پہنچ گئی۔تاہم موقع پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ فیاض نے اہنی بِیٹی کو ڈانٹا تھا آگ لگانے کی کوشش نہ کی۔غلط اطلاع دینے پر اقصی کے خلاف D.25 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آگ لگانے کی غلط اطلاع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -