نشتر‘ وارڈ نمبر 7 میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی‘ ڈاکٹرز‘ مریضوں کی دوڑیں 

نشتر‘ وارڈ نمبر 7 میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی‘ ڈاکٹرز‘ مریضوں کی دوڑیں 

  

 ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر7میں رات گئے آگ لگ گئی۔جس سے ڈاکٹروں،سٹاف اور مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ مریضوں کو وہاں سے نکال دیا گیا۔ایک گھنٹے کی جدوجہد کے  بعد ریسکیو 1122 ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔مریضوں کو فوری طور پر وارڈ نمبر 26 میں منتقل کیا گیا۔جنہیں پیر کو دن میں دوبارہ وارڈ نمبر 7 منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق آگ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ائرکنڈیشنرز میں شارٹ سرکٹ کے باعث اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریبا تین بجے لگی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فرنیچر اور الیکٹرانکس اشیاء  جل گئیں۔نشتر انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

نشتر آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -