بوریوالا میں خونیں تصادم‘ ملزم گرفتار‘ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے قتل اور دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے. فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی بوریوالا کے مطابق 19 مارچ کو اطلاع ملی کے لاری اڈا پر گجر اور چوہان گروپ کے درمیان تلخ کلامی پر لڑائی شروع ہوگئی ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں گروپ ہوائی فائرنگ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کررہے تھے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بسوں اور رکشوں کو شدید نقصان پہنچا اور فائرنگ سے تین افراد سلطان مسیح، غلام مصطفٰی اور محمد اویس جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملزمان نوید، ارشاد، توقیر، نذیراں بی بی اور مزکورہ ملزم خود بھی زخمی ہوئے جس پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اب ملزم ندیم اکرم کو صحت یاب ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے.
خونیں تصادم