ایڈز پر قابو پانے کیلئے تمام اضلاع میں کنٹرول سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ
ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع میں ایڈزکنٹرول سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ایڈز کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے میں مدد ملے۔جبکہ مخیرحضرات کے تعاون سے مریضوں کے لواحقین کی سہولت کیلئے نئے شیلٹرہومز بھی بنائے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ سماجی شعبوں کیلئے حصہ مختص کیا ہے۔