افغانستان،2اعلیٰ کمانڈر سمیت22طالبان ہلاک،داعش کے 18شدت پسند گرفتار
کابل(نیوز ایجنسیاں)افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2اہم طالبان کمانڈروں سمیت 22جنگجو ہلاک،داعش کے 18 شدت پسند گرفتار، 10 گاڑیاں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرنے کیساتھ ساتھ کئی شاہراہوں پر دہشتگردی کیلئے نصب 6بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے افغانستان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے طالبان صوبہ لوگر اور قندھار میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوائینٹس تباہ کرنا چاہتے تھے جس پر فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے طالبان کے 2اعلیٰ کمانڈروں سمیت 22طالبان کو ہلاک کر دیا۔ترجمان صوبائی حکومت آغا محمد کا مزید کہنا تھا اس مڈبھیڑ میں شدت پسندوں کی 10گاڑیاں اور بھاری مقدار میں بارودی مواد جو چیک پوسٹس کی تباہی میں استعمال کیا جانا تھا بھی قبضے میں لے لیاگیا۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک گروپ سے منسلک 18افراد کو حرا ست میں لیا ہے۔ننگرہار کے گورنر عطا اللہ خوگیانی نے کہا خفیہ اطلاعات پر افغان پولیس نے داعش کے ان شدت پسندوں کو کایابی کیساتھ بغیر نقصان اٹھائے حراست میں لیا جبکہ ان شدت پسندوں کی جانب سے روڈز کے ساتھ نصب کردہ 6بارودی سرنگوں کو بھی بروقت ناکارہ بناتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
افغانستان