صوابی،ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق،8 زخمی

صوابی،ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق،8 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق جب کہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے پولیس تھانہ گدون کی رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون دختر ثناء اللہ سکنہ افغانستان حال مہاجر کیمپ گندف جاں بحق جب کہ واجد اللہ اور حبیب اللہ زخمی ہو گئے دریں اثناء صوابی جہانگیرہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کے مقام پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کراچی سے آنے والی بس اور دو ٹریکٹر ٹرالیوں کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -